عطا تارڑ

عمران خان کے جیل جانے کا وقت قریب آرہا ہے۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کے جیل جانے کا وقت دن بدن قریب آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آج عمران خان کی حکومت نہیں ہے جبکہ وفاق میں ہماری حکومت اب بھی قائم ہے۔ جس عمران خان نے ہماری حکومت ختم کرنا تھی، وہ اپنی حکومت ختم کرچکا ہے۔، اسے حساب دینا ہوگا، مریم نواز کو صرف اس بات کی سزا دی گئی کہ وہ نواز شریف کی بیٹی ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ترقیاتی فنڈز روک کر گجرات لے جائے گئے، منڈی بہاؤالدین میں 20 ارب روپے کے فنڈز دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن اگلے الیکشن کی تیاری کریں، انتخابات اب قریب ہیں، عمران خان لانگ مارچ کے دوران گوجرانوالہ سے گزرا تو سب سے زیادہ زور گکھڑ منڈی میں لگایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کی ممکنہ تاریخ سامنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے