رانا ثناءاللہ

عمران خان کی ضمانت منسوخ ہوتے ہی گرفتار کریں گے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ضمانت منسوخ ہوتے ہی اسے کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے حوالات منتقل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اگر عدالت عمران خان کی ضمانت میں توسیع نہیں کرتی یا ان کی ضمانت کا آرڈر واپس لے لیتی ہے تو عمران خان کی گرفتاری قانونی تقاضا ہے۔ قانون کے مطابق انہیں بغیر کسی تاخیر کے گرفتار کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی ضمانت منسوخ ہونے کی صورت میں اسلام آباد پولیس کے لوگ جو وہاں موجود ہیں یہ ان کا فرض ہے کہ وہ عمران خان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کریں اور اس مقدمے سے متعلق تفتیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں

قیدی

ایران نے 28 پاکستانی قیدیوں کی سزائیں معاف کرکے رہا کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران میں مختلف جرائم میں سزا کاٹنے والے 28 پاکستانی قیدیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے