شرجیل میمن

پورا ملک سیلاب زدگان کی مدد کر رہا ہے اور عمران خان ملک کیخلاف سازش۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اس وقت پورا ملک سیلاب زدگان کی مدد کررہا ہے جبکہ عمران خان ملک و قوم کے خلاف سازش میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت اور ایک شخص جیسی سیاست کررہا ہے ویسی سیاست نہیں ہوسکتی، سوشل میڈیا پر ایک جعلی تصویر کو شیئر کیا اور انٹرنیشنل ڈونرز اداروں کو ٹیگ کیا گیا۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پورا ملک اس وقت بحرانی کیفیت میں قوم بن کر کھڑا ہوا ہے، سوشل میڈیا پر گھناؤنی سازش کی جارہی ہے کہ پاکستان کو امداد نہ دی جائے، ایک جعلی تصویر جو کل ایک چینل نے چلائی جو بھارت کی تھی، اس گھناؤنی مہم کا مقصد کیا ہے، متاثرین بچے بڑے خواتین بہت پریشان ہیں، یہ عالمی اداروں کو پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان کو امداد نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس مہم میں شامل ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائی، پاکستان اور متاثرین ہمارے لیے ریڈ لائن ہیں، تمام سازشوں اور سوشل میڈیا کے تانے بانے بنی گالا سے ملتے ہیں، میں سندھ ہائی کورٹ میں اس مہم کے خلاف درخواست دوں گا، عدالت اس مہم کا نوٹس لے یہ آزادی اظہار رائے نہیں ہے، پی ٹی آئی کے ترجمان اس مہم کا جواب دیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے