رانا ثناء اللہ

عمران خان کی دھمکیاں اور  بیانیہ دفن ہوچکا ہے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی دھمکیاں اور  بیانیہ دفن ہوچکا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عارف علوی مسکین آدمی ہیں، وہ عمران خان کے سامنے کوئی بات نہیں کر سکتا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں عمران خان 17 دسمبر کو تاریخ نہ دیں، دونوں اسمبلیاں ہی توڑ دیں، جس اسمبلی کو توڑ دیا جائے گا وہاں الیکشن کروایا جائے گا، جس اسمبلی سے استعفے دیں گے وہاں ضمنی الیکشن کروائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب میں اکثریت حاصل کرلیں گے، نواز شریف ن لیگ کی انتخابی مہم کو لیڈ کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو جو سہولتیں 2018 میں حاصل تھیں وہ اب حاصل نہیں ہوں گی، پی ٹی آئی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے کر بلیک میل کرنا چاہتی ہے، جو سیاسی نقصان ہونا تھا وہ ہو چکا ہے۔ آج بھی وفاقی حکومت نگران حکومت کے حوالے کر دیں تو 90 دن ملک پر بھاری گزریں گے، عمران خان پاکستان کو ڈیفالٹ کروانے کیلئے تحریک چلا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے