بلاول بھٹو زرداری

پچھلے 6 سے 7 ماہ میں پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئی ہے، وزیر خارجہ

نیویارک (پا ک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری  نے کہا ہے کہ پچھلے 6 سے 7 ماہ میں پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں پاکستان کے خلاف ایک پروپیگنڈا اور تاثر پیدا کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں پاکستان کے خلاف ایک پروپیگنڈا اور تاثر پیدا کیا گیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ بار بار رابطوں سے اس تاثر کو توڑنا پڑے گا تاکہ تعلقات میں مزید بہتری آئے اور معاشی تعلقات بہتر ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے زیر اہتمام ایک مباحثے سے خطاب کیا جس کا عنوان پائیدار امن اور سیکیورٹی تھا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تنازعے کے فریق دوطرفہ معاملہ کہہ کر توجہ نہیں ہٹاسکتے، سلامتی کونسل تسلیم شدہ تنازعات کے حل میں کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے