شرجیل میمن

عمران خان کی اپنی حکومت کے ادارے نے ان کو جھوٹا قرار دے دیا۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اپنی حکومت کے ادارے نے ان کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب فرانزک لیب کی رپورٹ نے عمران خان کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔ فرانزک رپورٹ نے بتا دیا کہ ان کو 4 گولیاں نہیں لگیں۔ عمران کو گولی اور دھات کے ٹکڑے لگے، رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکن معظم کنٹینر سے آنے والی گولی سے جاں بحق ہوا۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان دھات کے ٹکڑے لگنے پر 2 ماہ سے زمان پارک میں بند ہے، اس سے ان کی بہادری کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، یہ ڈرپوک شخص کنٹینر پر چڑھ کر معصوم پاکستانیوں کو بڑھکاتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معمولی خراش کے ڈر سے پنجاب حکومت کے خزانے کے منہ سیکیورٹی کے لیے کھول دیے، پی ٹی آئی کارکن معظم کے قتل کا پرچہ عمران خان اور ان حواریوں پر کٹنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے