صدارتی انتخابات

بڑی تعداد میں لوگ انتخابات میں حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں، صدر روحانی نے بھی اپنا ووٹ ڈالا

تہران {پاک صحافت} تیرہویں صدارتی انتخابات کے لئے ایران میں آج 18جون کو ووٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے ، اسی طرح شہر اور دیہاتی کونسلوں کے ضمنی انتخابات اور سپریم لیڈر کا انتخاب کرنے والے ماہرین کی کونسل کے لئے بھی ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

مقامی وقت کے مطابق ، صبح سات بجے ووٹنگ کا آغاز ہوا ، جو کورونا پروٹوکول کے تحت رات 12 بجے تک جاری رہے گا ، اگر ضرورت محسوس ہوئی تو 2 گھنٹے تک توسیع کی جاسکتی ہے۔

قابل غور بات یہ ہے کہ صدارتی امیدواروں میں سے 7 میں سے 3 نے اپنے نام واپس لے لئے ہیں ، جمعہ کو رائے شماری کے بعد چاروں صدارتی امیدواروں سید ابراہیم رئیسی ، سید امیر حسین قاضی زاد ہاشمی ، محسن رضائی اور عبدالناصر ہمتی کی قسمت کا فیصلہ کیا عوام کر رہی ہے۔

ایران میں ووٹرز کی کل تعداد 50 ملین ، 93 لاکھ 10 ہزار 307 ہے ، جن میں سے 13 لاکھ 92 ہزار 148 نوجوان ہیں ، جو پہلی بار اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے جمعہ کی صبح تہران میں اپنا ووٹ ڈالا اور انتخابی عمل کا جائزہ لینے کے لئے مختلف پولنگ بوتھس کا دورہ کیا۔

صدر روحانی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور قوم کے خلاف دشمنوں کے سازشوں کو ختم کریں۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی فوج

حماس کو صیہونی حکومت کی پیشکش کی تفصیلات الاخبار نے فاش کردیں

(پاک صحافت) ایک معروف عرب میڈیا نے حکومت کی طرف سے جنگ بندی کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے