عابد شیر علی

عمران خان کو چیلنج ہے میرے مقابلے میں الیکشن لڑیں۔ عابد شیر علی

فیصل آباد (پاک صحافت) عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان میں اتنی ہمت ہے تو چیلنج کرتا ہوں میرے مقابلے میں الیکشن لڑے اور جیت کر دکھائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ میری نیپیاں بدلنے والا کوئی نہیں، میری نیپیاں بدلنے والے صرف میرے حلقے کے عوام ہیں، عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر میرے مقابل الیکشن لڑیں۔ میرے حلقے کے عوام جانتے ہیں کہ ترقی مسلم لیگ ن کے دور میں ہوئی ہے۔

عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ قوم پونے 4 سال تک عذاب میں مبتلا رہی، عمران خان ایک سلیکٹڈ وزیراعظم تھا، عمران خان کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا، یہ لوگ ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، پنجاب میں ڈاکو راج ہے، عمران خان شہداء کی قربانیوں کا تمسخر اڑا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے آئین سے کھلواڑ کیا، یہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو گالیاں دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے