مریم اورنگزیب

عمران خان کو عوام کی نہیں بلکہ بیرونی چندے کی فکر ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پاکستانی عوام کی کوئی فکر نہیں بلکہ وہ بیرون ممالک سے چندہ بٹورنے کے لئے نئے نئے ڈرامے کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تجربہ پوری دنیا میں ناکام ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جو سٹڈی کرائی تھی، اس میں بھی الیکڑانک ووٹنگ کے طریقے کو ناقابل عمل قرار دیاگیا تھا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران صاحب الیکشن چوری کے آپ کے منصوبوں اور بدنیتی پر مبنی پروگرام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل ممالک میں بھی یہ تجربہ ناکام رہا ہے۔ عمران صاحب عوام سے آپ کےجھوٹے وعدوں کی طرح اب آپ کا کوئی نیا الیکشن فراڈ نہیں چلے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کو بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کی نہیں، بلکہ ان کے چندوں سے ہونے والی آمدن کی زیادہ فکر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے