حافظ حمداللہ

پی پی اور اے این پی کو ایک اور موقع دیں گے۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں پی پی اور اے این پی کو ایک اور موقع دیں گے۔ جس کا اعلان عید کے بعد ہونے والے سربراہی اجلاس میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سیکٹری اطلاعات حافظ حمداللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کو ایک اور موقع فراہم کریں گے۔ پیپلز پارٹی اور اے این پی کو کہیں گے کہ اپنے فیصلوں پر نظرثانی کریں۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور سیکٹری اطلاعات پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ عید کے بعد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلایا جائے گا، پاکستان میں سیاسی اور معاشی حوالے سے عدم استحکام ہے۔ اپوزیشن اتحاد کو برقرار رکھنا بہت ہی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور اور محسن نقوی کی ملاقات، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ

پشاور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے