رانا ثناءاللہ

عمران خان کا پنجاب کے متعلق خواب جلد ٹوٹ جائے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب مسلم لیگ ن کا تھا، ہے اور رہے گا، پنجاب کے متعلق عمران خان کا خواب جلد چکنا چور ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی عدلیہ کے فیصلے کی وجہ سے اقتدار میں موجود ہیں لیکن جب بھی کبھی 186 اراکین کی کابینہ بنائی تو پھر ان کے خلاف کارروائی کرنے میں 1 مہینہ لگے گا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ ایک راستہ اور بھی ہے جس میں پنجاب میں موجود حکومت کے خلاف ہم تحریک عدم اعتماد پر غور کریں گے۔ انہوں نے اپنا دوٹوک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نہ تو پہلے پنجاب ہم سے پنجاب لے سکتے تھے اور نہ انہوں نے اب ایسا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتا ہے، سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے