رانا مشہود

عمران خان کا جھوٹ بولنے کے سوا کوئی دوسرا کام ہی نہیں۔ رانا مشہود

لاہور (پاک صحافت) رانا مشہود کا کہنا ہے کہ اس وقت عمران خان کا مخالفین کے خلاف جھوٹ بولنے اور الزام تراشی کے سوا کوئی دوسرا کام ہی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی پھیلائی تباہی سے ملک نہیں سنبھل سکتا، یہ لوگوں کو غداری کے سرٹیفکیٹس بانٹتے ہیں۔ عمران خان نے فارن فنڈنگ کی، توشہ خانے میں چوری کی، عمران خان گندے پیسے کی بنیاد پر قوم میں انتشار پھیلارہے ہیں۔

رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گل کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا ہے، ان کا پیچھا کریں گے، شہباز گل 14 دنوں کے اندر جواب دیں، انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق سوال پر رانا مشہود کا کہنا تھا کہ گیم پلان تیار ہے اور اس کا سب کو پتا ہے، کیا وجہ ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس چلتا ہی جارہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا سی سی پی او کی مدت ملازمت میں صرف 4 ماہ رہ گئے ہیں، سی سی پی او جاتے ہوئے اپنی عزت کا بھی خیال نہیں کر رہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے