خواجہ آصف

ٹی ٹی پی کابل کی اتحادی ہے،سابق وزیرِ دفاع

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کابل کی اتحادی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ افغان سر زمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ خیر سگالی اور نیک خواہشات یک طرفہ نہیں ہو سکتیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف جاری بیان میں کہا کہ افغانستان کے ساتھ مسائل بہت سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان کا فرض ہے کہ وہ امن کی ضمانت اور فروغ یقینی بنائے۔سابق وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مسائل مریضوں کی آمد و رفت اور تجارت تک محدود نہیں۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف  نے مزید کہا ہے کہ مریضوں کے تیمار داروں کے لبادے میں دہشت گرد پاکستان آ رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی افواج اور شہری شہید ہو رہے ہیں، پسِ منظر سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے