احسن اقبال

ملک اس وقت انتہائی سخت بحران سے گزر رہا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت تاریخ کے انتہائی سخت بحران سے گزر رہا ہے، تمام جماعتوں اور اداروں کو متحد ہوکر بحران سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال میں ہمارے ترقیاتی بجٹ کا حجم سکڑ گیا، ترقیاتی بجٹ کو دوگنا بڑھانا چاہیے تھا۔ 2013 میں 340 ارب ترقیاتی بجٹ تھا جسے پانچ سال بعد 1 ہزار ارب چھوڑا تھا، بعد میں ترقیاتی بجٹ بڑھنے کی بجائے کم ہوا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیو ایشن ایک بڑا تقاضہ ہے، مانیٹرنگ سے شفافیت کیساتھ ساتھ ایفی شنی سے بھی آتی ہے۔ کسی بھی آرگنائزیشن میں اسکی انوسمنٹ کو استعمال کرنیکے لیے مانیٹرنگ کا شعبہ بہت اہمیت رکھتا ہے جبکہ مانیٹرنگ سے اہداف کی تکمیل کو بھی جانچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ مانیٹرنگ کے ذریعے یقینی بنائیں کہ ہر پیسہ ان اہداف کیلئے لگے جس کیلئے اسے دیا گیا، ہر منصوبے کے کے پی آئیز کا تعین ہونا چاہیے۔ پاکستان میں ڈویلپمنٹ سیکٹر میں ویلیو فار انوسمنٹ کو بڑھانے کیلئے آپ اس نئے علم کیساتھ بڑی شمولیت کریں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے