لبنان میں موجود فلسطینیوں کا احتجاجی مظاہرہ، محمد بن سلمان اور نیتن یاہو کی تصویروں کو نذر آتش کردیا

لبنان میں موجود فلسطینیوں کا احتجاجی مظاہرہ، محمد بن سلمان اور نیتن یاہو کی تصویروں کو نذر آتش کردیا

شمالی لبنان کے البداوی کیمپ میں صیہونی حکومت کے ساتھ روابط کی برقراری کے خلاف بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی تصویروں کو نذر آتش کیا گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سعودی ولیعہد بن سلمان اور صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی تصویریں نذر آتش کی گئیں اور سازشی مذاکرات اور معاہدے کے خلاف زبردست نعرے لگائے گئے۔

صیہونی ذرائع نے کہا تھا کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے نئوم شہر میں صیہونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے سعودی ولیعہد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے سمجھوتے پر دستخط کو ایک مہینہ بھی نہیں گذرا تھا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گیارہ ستمبر کو بحرین اور صیہونی حکومت کے تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا ۔

صیہونی حکومت کے ساتھ عرب حکومتوں کے تعلقات معمول پر لانے کے عمل کو آسان بنانے کے لئے ٹرمپ کی کوششوں کے نتیجے میں تیرہ اگست کو متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان باہمی تعلقات کی بحالی کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے تھے۔

صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کے لئے عرب حکومتوں کی تگ و دو ایسے عالم میں جاری ہے کہ تل ابیب برسوں سے فلسطینیوں کو سرکوب کر رہا ہے اور عرب و اسلامی علاقوں پر قبضہ کئے ہوئے ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

جان کربی

وائٹ ہاؤس: ہمیں غزہ جنگ کو ختم کرنا چاہیے؛ امریکا میں ہونے والے تمام اسرائیل مخالف مظاہروں کے پیچھے ایران نہیں ہے

پاک صحافت وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے ترجمان اور کوآرڈینیٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے