شازیہ مری

عمران خان نے ملکی کی معاشی و سیاسی صورتحال تباہ کر دی، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے وزیر اعظم عمران خان کا نااہل ترین وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملکی کی معاشی و سیاسی صورتحال تباہ کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نوے دن میں ملک ٹھیک کرنے کا وعدہ کر کے حکومت میں آئے تھے، آج ان کو ووٹ دینا والا اپنا انگوٹھا کاٹنے کو تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ ہ ہم نے لاہور میں ہی یہ فیصلہ کیا تھا کہ ملک کا ہر طبقہ تکلیف میں ہے لہٰذا مارچ ہو گا۔ مظلوم ورکر چاہتا ہے پیپلزپارٹی قیادت کوئی ایکشن لے، یہ مارچ وہی ایکشن ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی نوے دن میں ملک ٹھیک کرنے کا وعدہ کر کے حکومت میں آئے تھے، آج ان کو ووٹ دینا والا اپنا انگوٹھا کاٹنے کو تیار ہے۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما شازیہ مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پورے پاکستان میں صرف ایک آدمی کما رہاہے جو ہے سلیکٹڈ عمران نیازی، اس نے پنجاب میں ایک گھوگو گھوڑا بٹھا رکھا ہے مگر اب ان کی زیادتیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ عمران خان کے پاس ابھی بھی وقت ہے استعفیٰ لکھنا شروع کر دے، اس کی جو چار لوگوں میں عزت ہے، مستعفیٰ ہو کر بچا لے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے