شازیہ مری

عمران خان نے ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے فارن فنڈنگ وصول کی۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ فارن ایجنٹ عمران خان نے ملک میں انتشار پھیلانے کے لئے فارن فنڈنگ وصول کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے محکمہ تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ مری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے جمہوریت کو بے توقیر اور ہر ادارے کو تماشا بنایا ہے۔ بے جا لاڈ اٹھانے کی وجہ سے لاڈلے کا دماغ خراب ہو گیا ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ پارلیمنٹ مقدس ادارہ ہے اس کی مزید بے حرمتی برداشت نہیں کی جائے گی، کبھی کہتے ہیں استعفے دیئے ہیں کبھی کہتے ہیں استعفے نہیں دیئے یہ تماشا بند کرو، اگر استعفے نہیں دیئے تو ضمنی انتخابات میں حصہ کیوں لے رہے ہو۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا گھناونا چہرہ اب قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے