رانا ثناءاللہ

ارشدشریف کو غلط معلومات پر نہیں بلکہ ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کو غلط معلومات پر نہیں بلکہ ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے کینیا سے ٹیم واپس آگئی ہے، قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم کو دبئی جانے کا بھی کہا ہے، اب تک کی معلومات بظاہر یہ ہیں کہ ارشد شریف مرحوم کو قتل کیا گیا ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف کا معاملہ غلط شناخت کا نہیں لگتا کیونکہ کینیا کی پولیس کا مؤقف ثابت نہیں ہوتا کہ ارشد شریف کو غلط شناخت پرقتل کیا گیا، اس لیے اب تک جوسامنے آیا ہے ارشد شریف کا قتل غلط شناخت کا معاملہ نہیں تھا، انہیں ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا، اگر یہ قتل ہے تو بظاہر دو بندے وقار اور خرم اس سے باہر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف پر فائر کرنے والوں کو یہ معلوم تھا کہ ارشد کون ہے اور کس سائیڈ بیٹھا ہے، بادی النظر میں ارشد شریف کا قتل ملی بھگت لگتی ہے، کینیا کے حکام سے میری ملاقات ہوئی یا وزارت خارجہ کو کہیں گے کہ کینیا کے سفیر یا حکام کو کہیں کہ ڈیٹا فراہم کریں، کینیا کے حکام سے ڈیٹا طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے