شازیہ مری

عمران خان نے جس طرح لوگوں کو گالیاں دینے پر لگایا ہوا ہے وہ پاکستان کا کلچر نہیں، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جس طرح لوگوں کو گالیاں دینے پر لگایا ہوا ہے  وہ پاکستان کا کلچر نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہم نے مخالفین کو گالی کا جواب گالی سے دینا نہیں سیکھا جبکہ پی ٹی آئی کو صرف مغلظات بکنا آتی ہیں۔ انہوں بتایا کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن نے ملتوی کیے ہیں۔

واضح رہے کہ اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا کہ ہم نے مخالفین کو گالی کا جواب گالی سے دینا نہیں سیکھا جبکہ پی ٹی آئی کو صرف مغلظات بکنا آتی ہیں۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان اخلاقی طور پر دیوالیہ آدمی ہے اور کیلیفورنیا کی عدالت سے فرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے