ایاز صادق

عمران خان نے توشہ خانہ کا مکمل صفایا کردیا ہے۔ ایاز صادق

لاہور (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ جتنی کرپشن عمران خان نے اپنے دور حکومت میں کی ہے اتنی کرپشن کبھی نہیں ہوئی، عمران خان نے توشہ خانہ کا مکمل صفایا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف ریفرنس سپیکر کو بھجوا دیا گیا ہے، ریفرنس توشہ خانہ سے متعلق بھجوایا گیا، سپیکر 30 دن میں ریفرنس کا فیصلہ کریں گے۔

ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کرسی کے شوق میں عدم اعتماد کو تاخیر کا شکار کیا۔ اسی کرسی کی ہوس میں کہا کہ میں نہ رہا تو فوج تباہ ہو جائے گی، عمران خان نے پھر سپہ سالار کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چین اور سعودی عرب سے تعلقات خراب کیے، اب ان ممالک سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں، یہ پاکستان سے مخلص ہوتے تو گیس جیسے ایگریمنٹ کیے ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتا ہے، سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے