ڈاکٹر ندیم جان

غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر صحت

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے فلسطینی سفارتخانے کا دورہ کیا اور سفیر احمد جواد ربیع سے ملاقات کی، فلسطینی سفیر نے کہا کہ غزہ میں لاکھوں انسانوں کو تباہی کا سامنا ہے۔ نگران وزیر صحت نے کہا کہ غزہ کے واقعات پر دل بہت رنجیدہ ہے۔

وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا مزید کہنا تھا کہ معصوم بچوں کی شہادت پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، ہزاروں معصوم شہری طبی سہولیات سے محروم ہیں، غزہ میں ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی ہورہی ہے، اقوام عالم ادویات، خوراک اور بنیادی ضروریات کی ترسیل یقینی بنائے۔

نگرا ن وفاقی وزیر نے کہا کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے