شازیہ مری

عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں توشہ خانہ کو نیلام گھر بنادیا۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں توشہ خانہ کو نیلام گھر بنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شرطیہ جھوٹے کی توشہ خانہ چوری کے کھرے مل گئے ہیں۔ سوا ارب روپے کا تحفہ پینتیس کروڑ میں بیچ دیا گیا، گھڑی قوم کی ملکیت تھی بنی گالا محل نہیں تھا۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ انتہائی قابل احترام شخصیت کے دیئے ہوئے تحفے کو بیچتے ہوئے عمران نیازی کو شرم بھی نہیں آئی۔ عمران خان کہتے تھے کہ ان کا دو لاکھ کی تنخواہ سے گزارہ نہیں ہوتا، عمران خان قوم کو بتائیں دو کروڑ کی رقم کہاں سے لائے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے