احسن اقبال

عمران نیازی سلامتی اداروں کو بین الااقوامی سطح پر بدنام کررہا۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی پاکستان کے سلامتی اداروں کو بین الااقوامی سطح پر بدنام کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، خان صاحب معیشت کو تباہ کر کے گئے ہیں۔ پوری دنیا اس وقت پاکستان کے ساتھ ہمدردی کررہی ہے،عمران خان کے سینے میں پتھر کا دل ہے جسے پاکستان کے عوام کی تکالیف کا احساس نہیں ہو رہا۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان چاہتا ہے کہ نیوٹرل اسے ڈولی میں ڈال کا وزیر اعظم کی کرسی پر بٹھا دیں۔ عمران خان تضادات کا مجموعہ ہے، چار سالہ اقتدار میں رہنے والا ترقی کی کوئی علامت پیش نہیں کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے سلامتی اداروں کو سیاست میں ملوث کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے