مریم اورنگزیب

عمران خان نے اداروں کو استعمال کر کے مخالفین کیخلاف مقدمات بنوائے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے اداروں کو استعمال کر کے مخالفین کیخلاف مقدمات بنوائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس تمام اختیارات تھے، عمران خان نے 4 سال تک اپنی ناکامی چھپانے کیلئے انتقامی سیاست کی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پریس کانفرنس کا مقصد عمران خان کی نااہلیوں کو سامنے لانا ہے۔ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جتنے بھی کیس بنائے کبھی کچھ ثابت نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید  کہا کہ عمران خان کا ایسٹ ریکوری یونٹ دراصل ایسٹ میکنگ یونٹ تھا، انہوں نے کسی بھی عدالت کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی ایس سسٹم بٹھا کر4 سال کیلئے ایک وزیراعظم مسلط کیا گیا، جب عمران خان کو عالمی سازش کا پتہ چل گیا تھا تو انکوائری کیوں نہیں کروائی۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے