مریم اورنگزیب

عمران خان ملک میں انصاف کا نہیں بلکہ انتقام کا نظام چاہتے ہیں۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ملک میں انصاف کا نہیں بلکہ انتقام کا نظام چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوم سیلاب میں اور عمران خان اپنی ’میں‘ میں پھنسے ہوئے ہیں، جنوبی پنجاب جو سیلاب میں ڈوبا ہے، وہاں بھی ان کے سر پر شہباز شریف اور مریم نواز سوار ہیں۔ اپنی کرپشن بچانے کے لیے عمران خان نے تحریک فساد شروع کردی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو کچھ دینے کے بجائے عمران خان نے آج پھر اپنی جھوٹی سیاست کا پیٹ بھرا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں انصاف نہیں، تحریک انصاف کا انتقامی نظام چاہتے ہیں، اپنی کرپشن کے مقدمات سے بچنے کے لیے پی ٹی آئی چیئرمین نے تحریک فساد شروع کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے