شرجیل میمن

حالیہ سیلاب کسی زلزلے سے کم نہیں ہے۔ شرجیل میمن

حیدرآباد (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب کسی زلزلے سے کم نہیں ہے جس نے ملک بھر میں تباہی پھیلا دی ہے، سندھ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منچھر جھیل کو کٹ لگانے کے لئے افواہیں جنم لے رہی تھی، 120 آر ایل تک منچھر میں پانی کی سطح ہوئی، ہوا کی وجہ سے مزید بڑھ رہی تھی۔ جو منچھر کو کٹ دیا گیا ہے اس کے تین سے چار یوسیز متاثر ہونگی جبکہ 1 لاکھ 25 ہزار اس سے متاثر ہیں، حکومت کی تمام مشینری وہاں پر موجود ہے اور وزیراعلیٰ سندھ بھی منچھر کے مقام پر موجود ہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں اس وقت 23 اضلاع ابھی سیلابی پانی کی لپیٹ میں ہیں، سندھ حکومت کے قائم کردہ ریلیف کیمپس میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور جو سنجیدہ کیسز ہیں انکو اسپتال منتقل کروا رہے ہیں۔ اچانک لاکھوں کو ریسکیو کرنا حکومت کے لئے بھی چیلنج ہے، ابھی ایمرجنسی بنیادوں پر مزید ٹینٹ سٹیز قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر بہت زیادہ پریشر ہے حکومت اپنا کام کررہا ہے، لوگوں کو آگاہی دینے کی ضروت ہے، حکومت کی ترجیح ہے کہ شہری آبادی کو کسی صورت بھی بچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے