شیری رحمان

عمران خان ملک میں انتشار اور خودکش حملہ آور پیدا کر رہے ہیں۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی منفی اور گھناونی سیاست کے ذریعے ملک میں انتشار اور خودکش حملہ آور پیدا کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایم این اے کی خودکش حملے کی دھمکی کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ کون لوگ ہیں جو ایوان میں بیٹھ کر دہشتگرد طرز عمل کی عکاسی کر رہے ہیں؟۔ اس دہشت گردی اور شدت پسندی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی انتشار اور نفرت کی سیاست ملک کے نقصان کیلئے کافی نہیں تھی؟ کیا اب پی ٹی آئی ارکان اسمبلی حکومت کو دہشتگردوں کی طرح دھمکیاں دیں گے؟ انہوں نے کہا کہ کبھی خونی مارچ کا کہتے ہیں تو کبھی پوری فورس کے ساتھ اسلام آباد پر چڑھائی کا کہتے ہیں اور ان کے قائد کہتے ہیں مجھے اقتدار میں لاؤ ورنہ ملک کے 3 ٹکڑے ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے