مرتضی وہاب

مشکل حالات کے باوجود سندھ حکومت مثبت کام کررہی۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت مثبت کام کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کا ٹارگٹ ہے کہ یہاں مایوسی پھیلے لیکن جان لیں وہ خود مایوس ہوں گے، مثبت چیزوں کی نشاندہی ہونی چاہیے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ عمرانی ایجنڈا تخریب اور تباہی جبکہ پیپلز پارٹی کا منشور تعمیر و ترقی کا ہے۔ عمران خان کا ہدف ہے کہ مایوسی پھیلے، حافظ نعیم اتاولے بہت ہیں 53 کیا 530 یوسی بھی بڑھاتے تو ان کو مسئلہ ہوتا، حافظ نعیم کو میئر فوبیا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورنگی میں پاکستان کا سب سے بڑا امراض قلب کا ادارہ قائم ہوگا جس کا سنگ بنیاد آئندہ پیر کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رکھیں گے۔ سندھ حکومت نے کراچی والوں سے جو وعدہ کیا وہ تکمیل کی طرف پہنچ رہا ہے، کورنگی میں 1200 بیڈ کا سب سے بڑا پاکستان کا امراض قلب کا اسپتال بنے گا۔ گلستان جوہر میں فلائی اوور کا کام بھی مکمل ہوگیا جس کا 23 مارچ کو وزیراعلی سندھ افتتاح کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے