عمران خان غیر شرعی نکاح کیس، عون چوہدری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (پاک صحافت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں عون چوہدری کو بطور گواہ شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج نصر مِن اللّٰہ کی عدالت میں ہوئی جس کے دوران درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی پیش ہوئے۔ درخواست گزار کی جانب سے عون چوہدری کا بیان قلم بند کرانے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

واضح رہے کہ عدالت نے عون چوہدری کو بطور گواہ کیس میں شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عون چوہدری بطور گواہ کیس میں شامل ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ 27 اپریل کو سنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی سول جج نصرمِن اللّٰہ نے کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے