جنرل قمر جاوید باوجوہ

پاکستان کے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

لاہور (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا، یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ لاہور آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سلمان فیاض غنی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے لاہور گیریژن انسٹی ٹیوٹ فار اسپیشل ایجوکیشن کا افتتاح کیا، آرمی چیف نے خصوصی بچوں کے لیے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جدید ترین ہاکی ایرینا کا بھی افتتاح کیا اور ہاکی لیجنڈز سے ملاقات کی، ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کھیلوں میں نمایاں مقام کے لیے سازگار ماحول اور سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔ انہوں نے لاہور کور اور پاکستان رینجرز پنجاب کے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی، آرمی چیف نے الوداعی خطاب میں قوم کی خدمت کے لیے فوجی دستوں کی فرض کی ادائیگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے