مریم اورنگزیب

عمران خان خواتین کو کمتر مخلوق سمجھنے کی ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان خواتین کو کم تر مخلوق سمجھنے کی ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان خواتین کو محض اشیاء سمجھ کر بدکلامی ہی نہیں کرتے انہیں ہراساں بھی کرتے ہیں، انہوں نے اپنی جماعت اور حامیوں میں یہی بیمار ذہنیت پھیلائی۔ افسوس ہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین لیڈر اور حامی اس رویے کو درست قرار دیتی ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز کی عمران خان کے بارے میں رائے بالکل درست ہے، اس کا نام مجبوراً لینا پڑتا ہے جو خواتین کو کم تر مخلوق سمجھنے کی ذہنی بیماری میں مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہر روز ایک نئے پاتال میں اُتر جاتے ہیں، عمران خان نے ہر بار یہی ثابت کیا وہ عورتوں کی توہین کرتا ہے، اُن کی عزت و احترام سے نابلد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے