مریم اورنگزیب

عمران خان الیکشن نہیں پھر سے اپنی سلیکشن چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن نہیں پھر سے اپنی سلیکشن چاہتے ہیں، ان کا کوئی سیاسی مسئلہ نہیں، ان کے سارے مسئلے نفسیاتی ہیں۔ یہ وہ شخص ہیں جو کہہ رہے ہیں خوف کے بت توڑ دو، انہوں نے سائفر لہرایا کہ عالمی سازش ہو گئی، وہ کون لوگ ہیں جو ان پر یقین کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کل لاہور کے لوگوں نے انہیں مسترد کر دیا، سائفر کا بیانیہ ڈوبنے لگا تو کہا میں لانگ مارچ کروں گا، پھر کہا کہ میں الیکشن کرانا چاہتا ہوں، تم پھر سے اپنی سلیکشن کرانا چاہتے ہو۔ عمران خان کہتے ہیں کہ میں نے عدالت نہیں جانا، میں نے مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنا ہے، اس وقت کوئی خطرہ نہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایک شخص ماچس لے کر پورے جنگل کو آگ لگانا چاہتا ہے، اس شخص کی شیطانی ذہنیت پر اس ملک کا آئین و قانون نہیں چل سکتا۔ اب عمران خان کے پاس کوئی آپشن نہیں بچا، آپ اس ملک میں سلیکٹ ہو کر آ سکتے ہیں نہ الیکٹ ہو کر، ان کے ساتھ جتنے لوگ ہیں یہ ان سب کو دھوکا دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے