مریم اورنگزیب

عمران خان اقتدار میں آنے کیلئے پورے ملک کو آگ لگانا چاہتے۔ مریم اورنگزیب

راولپنڈی (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اقتدار میں آنے کیلئے پورے ملک کو آگ لگانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی جانب سے صحافیوں پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے حامد میر، مرتضیٰ سولنگی اور وقار ستی کو ملوث کرنے کی کوشش کی ،عمران خان سیاست کریں فساد فتنہ اور انتشار نہ پھیلائیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے حکومت میں رہ کر صحافیوں پر حملے کئے اور اب مقدمے کررہے ہیں۔ عمران خان سیاست کریں صحافیوں کی جان خطرے میں نہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی جنگ لڑنی ہی نہیں آتی، سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی مخالفت کریں ملک دشمنی تو نہ کریں، اقتدار میں آنے کیلئے پورے ملک کو آگ لگانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنائے جانے کا امکان

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے