شہباز شریف

ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کوپ 27 سمٹ پر سعودی گرین انیشیٹو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تاریخی مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو شروع کرنے پر سعودی ولی عہد کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ مشرق وسطیٰ میں گرین انیشیٹو پروگرام منفرد ہے جو کہ دنیا کا محول مزید سرسبز کرنے میں مدد کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم پیرس معاہدے کی پاسداری پریقین رکھتے ہیں اور گرین پاکستان پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس اقدام کے وسیع تر مقصد کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور خشک زمینی علاقوں میں جنگلات کی بحالی، محفوظ علاقوں کے انتظام، کاربن اسٹاک کی تشخیص اور جنگلات کی نگرانی کے نظام کے قیام کے لیے مشرق وسطیٰ کی ریاستوں کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کرنے کا منتظر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے