سیکیورٹی فورسز

پاک فوج کے آپریشن میں دہشتگردوں کا اہم کمانڈر ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کئے گئے آپریشن میں اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین ہلاک ہو گیا ہے۔ آپریشن میں ایک فوجی جوان نے بھی جام شہادت نوش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد لاپتہ افراد کی فہرست میں بھی شامل تھا، ہلاک دہشت گرد سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی سلیم خان شہید ہوگیا، 28 سالہ سلیم خان شہید کا تعلق صوابی سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف گلوبل آؤٹ لک جاری، پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشگوئی

اسلام آباد (پاک صحافت) آئی ایم ایف نے اپنی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے