رانا ثناءاللہ

عمران خان 23 دسمبر کو ایک اور یوٹرن لیں گے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان 23 دسمبر کے بعد ایک اور یوٹرن لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان سنجیدہ ہیں تو 15 منٹ کے اندر اسمبلی تحلیل کردیں۔ صوبوں میں فوری الیکشن میں جایا جائے یا نہیں، حتمی فیصلہ نوازشریف کریں گے۔ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا کہنا ہے کہ آئینی آپشن استعمال کرنا چاہیے۔ ہم عمران خان کو ایکسپوز کریں گے۔ عمران خان ایک فتنہ اور یہ صرف انتشار پھیلا رہے ہیں۔ کیا عمران خان نے ن لیگ کے رہنماوں کو جیل نہیں بھیجا تھا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ اگر جنرل باجوہ سے اتنی شکایات تھیں تو ان کو توسیع کیوں دینا چاہتے تھے؟۔ عمران خان تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹا شخص ہے۔ پرویز الہی کرپشن کررہے ہیں، وہ مزید 4 دن اور کرلیں گے۔ عمران خان اس وقت ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی مہم چلارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ان لوگوں نے بہترین طریقے سے کرپشن کی ہے۔ اگر ہماری طرف سے کچھ گنجائش ہوتی تو پرویز الہی کوئی اور آپشن نکالتے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے