خواجہ سعد رفیق

روز ویلٹ ہوٹل کو چلانے کی ضرورت ہے، بیچنے کا سوچا ہی نہیں۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کو چلانے کی ضرورت ہے، بیچنے کا سوچا ہی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بھی برطانیہ میں لینڈنگ کی اجازت ملنی چاہیے، برطانیہ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، وہ ٹکٹ کے ریٹ کم کریں تو عوام کو ریلیف دیں گے۔ روز ویلٹ ہوٹل کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر ہونا چاہیے۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن کے پاس کم از کم 40 جہاز ہونے چاہئیں، ریلوے کو بہتر کرنے کیلئے ابھی تک حکومت سے کوئی پیسہ نہیں لیا، وزیراعظم کو درخواست کی ہے ریلوے کو بہتر کرنے کیلئے پیسہ چاہیے، مشکلات کے باوجود ہم اپنے ٹارگٹ کو حاصل کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے