خورشید شاہ

عمران خا ن نے تین سال میں سب سے زیادہ غلط بیانی کی ہے۔ خورشید شاہ

کراچی (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ تین سال میں سب سے زیادہ غلط بیانی کی اور جھوٹ بولا ہے۔ وہ اب صادق و امین نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو صادق و امین قرار دینے کے فیصلے کو ایک شخص کی خواہش قرار دیتے ہوئے عدالت عظمی سے درخواست کی ہے کہ اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔ عمران خان پہلے روز سے اسمبلی کو نہیں مانتا، آج بھی عمران خان کے پارلیمنٹ کے بارے میں وہی خیالات ہیں۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے کھل کر عوام کو دھوکا دیا ہے۔ وزیراعظم نے عوام کو نوکریاں دینے کا دھوکا دیا، مخالف ہمارا ہی نہیں غریب عوام کا بھی دشمن ہے، سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے وفاداری تبدیل کرنے کی کوئی آفر نہیں ہوئی، کیونکہ ان کو اندازہ تھا کہ ایسا نہیں ہوگا بلکہ الٹا بدنامی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے