وزیرِ اعلیٰ سندھ اور گورنر کا پاک فوج کے 2 جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر کامران ٹیسوری نے بونیر آپریشن کے دوران پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارا سب سے عظیم سرمایہ ہیں، جرأت کو سلام، دہشت گرد ملک کا ناسور ہیں، ان کا خاتمہ ہی ہمارا سویرا اور خوشحالی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے شہداء کے بلند درجات کی دعا اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بونیر میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مطلوب دہشت گرد سلیم ربانی کو جہنم واصل کرنے والے جوان خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ شہید حولدار مدثر اور لانس نائیک حسیب جاوید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، شہداء پوری قوم کا فخر ہیں۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع بونیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن میں دہشت گردوں کا سرغنہ ہلاک اور 2 بہادر جوان شہید ہوگئے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے