کیپٹن صفدر

عدالت نے کیپٹن صفدر کو دو مقدمات میں بری کردیا

لاہور (پاک صحافت) عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر کو دو مقدمات میں بری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول جج نے دونوں مقدمات میں کیپٹن (ر) صفدر کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ کیپٹن صفدر پر 2018 میں قومی احتساب بیورو (نیب) گرفتاری کے خلاف ریلیاں نکالنے پر دو مقدمات بنے تھے۔ انہوں نے سٹی تھانے میں درج دیگر دو مقدمات میں بریت کی درخواست دائر کی تھی۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے حتمی دلائل کے بعد آج فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے سول جج نے سنا دیا ہے۔ جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے