شاہد خاقان عباسی

ہماری حکومت نے مشکل فیصلوں کی سیاسی قیمت ادا کی، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک  صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے مشکل فیصلوں کی سیاسی قیمت ادا کی ہے۔  شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ  ہم چاہتے ہیں کہ اگلی حکومت کی ترجیح عوامی مسائل ہوں، الزامات نہ ہوں، بڑے فورم کی ضرورت ہے جہاں مسئلے سے متعلق بات ہو۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ساڑھے تین سال گزار دیے، مشکل فیصلے نہیں کیے۔ ان کاکہنا ہے کہ اس وقت مشکل فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، اس کی سیاسی قیمت ادا کرنا ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف ہی مشکل فیصلے کرسکتے ہیں، مشکل فیصلے جو بھی کرے گا، سیاسی قیمت ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ  غلط فیصلوں سے ریئل اسٹیٹ میں اتنا پیسہ چلا گیا کہ معیشت ہلا کر رکھ دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ریویو مکمل کرنے ہیں، ڈالر کی قیمت کو اصل جگہ پر لانا ہے۔  شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے والے کو احساس ہونا چاہیے کہ اس کی ذمہ داریاں کیا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایران و پاکستان

پاکستان اور ایران کا دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور ایران نے فیصلہ کیا ہے کہ دونوں ممالک دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے