چویدری شجاعت

چوہدری شجاعت نے پرویزالہی کو پارٹی عہدے سے برخاست کردیا، پارٹی رکنیت ختم

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے ق لیگ پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہی کو پارٹی عہدے سے برخاست کردیا جبکہ ان کی بنیادی رکنیت بھی خارج کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویز الہی کی رکنیت غیر آئینی اجلاس طلب کرنے کے باعث برخاست کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پرویز الہی کو 16 جنوری کو نوٹس بھیجا گیا تھا جس کا انہوں نے جواب نہیں دیا۔

چوہدری شجاعت کا مزید کہنا ہے کہ پرویز الہی کی جانب سے مسلم لیگ ق کو کسی دوسری جماعت میں ضم کرنے کا بیان بھی دیا گیا، ان کی بنیادی رکنیت پارٹی ایکٹ 2006 کے تحت برخاست کی گئی ہے۔ پارٹی کے ترجمان مصطفی ملک نے پرویز الہی کی پارٹی رکنیت ختم ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ پرویز الہی کو آئندہ مسلم لیگ ق کا نام استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے