شہباز گل

عدالت نے شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے

لاہور (پاک صحافت) عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں نجی کمپنی نے معاون خصوصی شہباز گل کیخلاف دعویٰ دائر کر رکھا ہے ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے آج دعوے پر سماعت کی۔

ذرائع کے مطابق وارنٹ گرفتاری شہباز گل کی کیس میں عدم پیشی کی وجہ سے جاری کیے گئے ہیں۔ سیشن کورٹ لاہور نے معاون خصوصی کو یکم نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ سیشن کورٹ لاہور  نے حکم دیا کہ شہبازگل 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے