سیلاب

ملک بھر میں سیلاب سے اموات کی تعداد 13 سو سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں سیلاب کی تباہی کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے جبکہ اموات کی تعداد میں آئے روز مزید اضافہ ہورہا ہے جو کہ اب تیرہ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 325 تک پہنچ گئی ہے۔ بارشوں اور سیلاب سے سندھ میں مجموعی طور پر 522 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ بلوچستان 260، پنجاب میں 189، گلگت بلتستان میں 22 اور آزاد کشمیر میں 42 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ملک بھر میں 5735 کلوميٹر سڑکیں بارشوں اور سيلاب سے متاثر ہوئی ہیں، سندھ میں 2500 کلوميٹر سڑک کو نقصان پہنچا جبکہ بلوچستان میں 1500 کلوميٹر سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 80 اضلاع بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں جبکہ 7 لاکھ 50 ہزار 481 مويشيوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے