عدالت سیاسی جماعتوں کو مشورہ دے رہی ہے لیکن پہلے اپنا گھر تو ٹھیک کر لے

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عدالت نے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کا مشورہ دیا، لیکن عدالت پہلے اپنا گھر تو ٹھیک کر لے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تو سیکرٹری دفاع نے سپریم کورٹ کو اپنی رپورٹ بھی نہیں دی کہ عدالت نے کیس پر بحث ختم کرا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین رکنی بینچ کے سامنے حکومتی جماعتوں کے وکیل پانچ دن سے بیٹھے رہے، انھیں نہیں سُنا گیا، لیکن پی ٹی آئی کے اسد عمر کو بلا کر مؤقف لے لیا گیا اور عدالت نے اس سے اتفاق بھی کر لیا۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا مزید  کہنا تھا کہ بتایا جائے اس طرح فیصلہ تو آ جائے گا مگر تاثر کیا جائے گا؟

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

ہم جمہوری لوگ ہیں، نہیں چاہتے کہ صوبے میں گورنر راج لگے۔ گورنر خیبرپختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم جمہوری لوگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے