شہباز شریف

عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلیے اقدامات کررہے ہیں۔ وزیراعظم

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلیے اقدامات کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ فورم بہت اہمیت کا حامل ہے، ہمیں مستقبل کیلیے ملکر کام کرنا ہوگا۔ مستقبل کے حوالے سے سعودی قیادت کا وژن لائق تحسین ہے، ولی عہد محمد بن سلمان ملک کے مستقبل کے لیے متحرک ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے معیار زندگی بہتر بنایا جاسکتا ہے، معیشت کی بہتری کیلیے ای کامرس کا فروغ لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صحت، تعلیم میں ٹیکنالوجی متعارف کرانے کیلئے اقدامات کیے، نوجوان نسل کو ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ سماجی اور معاشی ترقی کیلیے خواتین کا بااختیار ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے کو دانستہ تباہ کرنے کے لیے غلط انتظامی فیصلے کیے گئے، سینیٹر قرۃ العین مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کی سینیٹر قرۃ العین مری نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے