عثمان انور

طوفانِ بدتمیزی نہ رُکا توپولیس ان سب کو گرفتار کرے گی اور مقدمات درج کیےجائیں گے، آئی جی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے ڈی آئی جی سیشن جج کے احکامات پر عمل درآمد کرانے لاہور آئے ہیں، طوفان بدتمیزی جاری رہتا ہے تو پولیس ان سب کو گرفتار کرے گی اور مقدمات درج کیےجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سیشن جج کے آرڈر پر عمل کرانے کے تحت پی ٹی آئی کو قائل کرنے کی کوشش کی۔دوسری جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس سےڈی آئی جی زخمی ہوئے اور 27 پولیس افسران و جوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ہم پر پیٹرول بم بھی مارے گئے، پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگائی گئی۔

واضح رہے کہ آئی جی پنجاب کے مطابق یہ آپریشن نہیں ہورہا، عدالتی حکم پر عمل درآمد کرایا جارہا ہے، ہم غیر مسلح گئے ہیں جبکہ دوسری جانب سے پولیس پر لگاتار پتھراؤ کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر عثمان نے کہا کہ یہ ہمیں عدالتی احکامات پر عمل کرنے دیں سارا مسئلہ ختم ہوجائے گا، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی پابندی ہم پر لازم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

نئی حکومت کی ترجیح سی پیک کی تیز رفتار کو بحال کرنا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کی ترجیح سی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے