چمن طورخم بارڈر

طورخم بارڈر کو ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجود مصروف ترین تجارتی بارڈر طورخم کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لئے تااطلاع ثانوی بند کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن این سی اوسی کی اگلی گائیڈ لائنز تک بند رہے گی۔ وزارت داخلہ نے طورخم بارڈر کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے غیر معینہ مدت تک بارڈر بند کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث طورخم بارڈر کو آج ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے، پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکز این سی او سی کی نئی ہدایات تک بند رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے