پولیس گاڑی

نامعلوم افراد کا تھانے پر حملہ، اہلکاروں کو یرغمال بنا کر اسلحہ اور گاڑی لے گئے

نوشکی (پاک صحافت) بلوچستان کے علاقے نوشکی میں گزشتہ شب رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کیا، اور جاتے جاتے اپنے ساتھ سرکاری اسلحہ اور گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم مسلح افراد تھانے پر حملہ آور ہوئے، حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بناکر ان کی بندوقیں اور گاڑی سمیت دیگر سامان قبضہ میں لے لیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان چار کلاشنکوف، چار جیکٹیں اور پولیس کی گاڑی ساتھ لے گئے۔

حکام تاحال حملہ آوروں کی شناخت نہیں کرسکے، نہ ہی واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے