سعید غنی

صوبے میں کورونا کیسز کنٹرول میں ہیں اس لئے تعلیمی ادارے بند نہیں کر رہے، وزیر تعلیم سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کے کسیز کنٹرول میں ہیں، اس لئے اسکول کھلے ہوئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جہاں جہاں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں یا جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے صرف ان علاقوں میں ہی اسکولز بند کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 2 سے 3 ماہ کے دوران 154 اسکولوں کو مختلف اوقات میں کچھ عرصے کے لیے بند کیا گیا تھا اور آج بھی 12 اسکولز بند ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعید غنی نے مزید کہا کہ اگر کسی علاقے میں وائرس کے کیسز بڑھ جاتے ہیں اور اس علاقے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانا پڑتا ہے وہ یقینی طور پر ان علاقوں کے اسکولز بھی بند ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کورونا وائرس کی موجود ہ صورت حال کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ میں جس طرح اسکولز ابھی چل رہے ہیں وہ اسی طرح چلتے رہیں گے تاہم جن اسکولز میں کیسز سامنے آتے ہیں صرف انہیں بند کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا طریقہ کار اختیار کیا جارہا ہے کہ جہاں ضرورت ہے، کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے صرف ان علاقوں کے اسکولوں کو بند کیا جارہا ہے تاہم جہاں ضرورت نہیں ہے وہاں اسکول اسی طرح چل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران سعید غنی نے بھی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی اس بات کی تائید کی کہ این سی او سی کے اجلاس میں ملک کے تمام بڑے شہروں کا جائزہ لیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ سندھ اور بلوچستان میں صورتحال خطرناک نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں صوبوں میں وائرس کا پھیلاؤ قابو میں ہے لیکن پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی صرف کچھ اضلاع میں کیسز میں اضافے کے باعث اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے ورنہ اسکولز وہاں بھی کھلے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے